
لاہور( ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم نے حکومت کو 31جنوری کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مستعفی ہونے
کا الٹی میٹم دےدیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں مولا نا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت 31جنوری کو مستعفی ہوجائے ورنہ پی ڈی ایم یکم فروری کے اجلاس میں لانگ مارچ کا اعلان کرے گی۔
مولانا فضل ارحمن نے کہا کہ ٹی وی چینلز کو لاہور جلسے کے حلوالے سے دباو ڈالا گیا ،حکومت حکومت 31جنوری کو مستعفی ہوجائے ورنہ پی ڈی ایم یکم فروری کے اجلاس میں لانگ مارچ کا ارعلان کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے اجتماعی طور پر اعلان لاہور پر دستخط کر دیئے ہیں ،تمام جماعتیں اس کی پابند ہیں ۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اب بات عوام کی ہے عوام سے بات کی جائے گی ۔اتنی سردی میں آنےپر لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے نہ کہا کہ چند چینلز نے دباو¿میں آکر جلسے کو ناکام ثابت کرنے کی کوشش کی ۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب ڈائیلاگ کا دور گزر گیا اب لانگ مارچ ہوگا ۔ہم عمران خان سے اب استعفی لیں گے ۔




































