
اسلام آباد ( ویب ڈیسک،فوٹو فائل ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی کا اعتماد حاصل
کرلیا ۔انہیں 178ووٹ حاصل ہوئے ۔ووٹنگ کا عمل 12بج کر 35منٹ پر شروع ہوا ،اس سے قبل 5منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں اور اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے گئے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد رضاکارانہ طور پر قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ہفتے کی صبح انہوں نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔وزیر اعظم کو سادہ اکثریت کے تحت 175ووٹ حاصل کرنا تھے تاہم انہیں 178 ووٹ ملے ۔پی ڈی ایم میں شامل تما م جماعتوں نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔




































