
اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما
احسن اقبال کو ٹیلی فون کیا ہے انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال، مصدق ملک اور مریم اورنگزیب پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماو¿ں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے
انہوں نے کہا کہ ،عمران خان سیاسی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، مریم اورنگزیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے، آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ہے پی ڈی ایم کے رہنماو¿ں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے ۔




































