
لاہور (ویب،مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ ن لیگ
کے اجلاس میں ڈسکہ الیکشن اورلانگ مارچ پر بات ہوئی ۔اگر کوئی شخص مجھے ایک گالی دے گا تو میں اسے دس گالی دوں گا اسلام آباد ہوا درست عمل نہیں تھا۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ لاجز کے باہر پریس کانفرنس کرنے گئے تھے اور ہم پر حملہ کیا گیا مجھ سے کوئی بدمعاشی کرے گا تو میں اس سے زیادہ بدمعاشی کروں گا ،کوئی مجھے ایک گالی دے گا تو میں اسے دس گالی دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل این اے 249 سے الیکشن لڑیں گے انہوں نے کہا کہ مجھ سے کوئی بدمعاشی کرے گا تو میں اس سے زیادہ بدمعاشی کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین کے امیدوار کا فیصلہ پی ڈی ایم کے آج ہونے والے اجلاس میں ہوگا




































