پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا: ترجمان  دفترِخارجہ

 اسلام آباد: دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے کسی بین الاقوامی استحکام فورس میں

شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب فوجی دستے بھیجنا ہرگز نہیں، ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت حکومتی قواعد و ضوابط کے تحت باہمی مشاورت سے طے پائی ہے اور اس اقدام کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا سراسر غلط فہمی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے تحت شمولیت اختیار کی ہے۔ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا بنیادی مقصد غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم بنانا، غزہ کی تعمیرِ نو میں معاونت کرنا اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت پر مبنی دیرپا امن کا قیام ہے۔

 

طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ پاکستان اس فورم میں تنہا شامل نہیں بلکہ 7 دیگر مسلم ممالک بھی بورڈ آف پیس کا حصہ ہیں، جن میں سعودی عرب، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور قطر شامل ہیں۔ ان کے مطابق بورڈ آف پیس کا قیام گزشتہ برس ستمبر میں اجتماعی کوششوں کے تحت عمل میں آیا اور یہ فورم غزہ اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے غزہ کے عوام شدید تباہی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ کی کوششیں اسرائیلی جارحیت روکنے میں مؤثر ثابت نہیں ہو سکیں۔ بورڈ آف پیس کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری حاصل ہے اور یہ فورم اقوامِ متحدہ کا متبادل نہیں بلکہ ایک معاون پلیٹ فارم ہے۔

 

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافے اور دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے اور القدس الشریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف پیس کی رکنیت تین سالہ مدت پر مشتمل ہے اور اس میں مستقل یا غیر مستقل رکنیت کی کوئی درجہ بندی موجود نہیں۔

 

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر امریکی ویزا پابندیوں کے حوالے سے اسلام آباد اور واشنگٹن میں مشاورت جاری ہے اور پاکستان اس معاملے کو اس کی اہمیت کے مطابق سنجیدگی سے فالو کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امید ہے کہ جلد ویزا پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے جاری کردہ تازہ سفری ہدایت نامہ ڈاؤن اسکیل نہیں بلکہ ایک اپڈیٹ ہے، جس میں بعض سابقہ سیکیورٹی نکات کو نکال دیا گیا ہے۔ نئی ٹریول ایڈوائزری کے بعد امریکی شہریوں کے لیے پاکستان کا سفر مزید آسان ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان بین الاقوامی مسافروں کے لیے ایک محفوظ اور کھلا ملک ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک سفارتی رابطے میں ہیں۔

 

خطے میں بڑھتی کشیدگی سے متعلق سوال پر طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طاقت کے استعمال اور جنگی جارحیت کی سخت مخالفت کرتا ہے اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے، کیونکہ ایران پاکستان کا برادر اور اہم ہمسایہ ملک ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جوہری معاملے پر جے سی پی او اے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا حامی ہے،پاکستان ایران پر نئی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور ہر قسم کی کشیدگی کے حل کیلئے  امن اور سفارت کاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ کے ایرانی ہم منصب سے حالیہ دنوں میں دو ٹیلیفونک رابطے ہوئے جبکہ ڈیووس میں امریکی حکام سے بھی علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی، انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ خطہ کسی نئی جنگ یا عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے