
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نےواضح کیا ہےکہ اگر شوہر لاپتہ ہو جائے تو خاتون دو سال گزرنے کے بعد نکاح کے فسخ کے
لیے عدالت سے رجوع کر سکتی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے نکاح کے فسخ سے متعلق موجودہ قوانین کا تفصیلی جائزہ لیا اور صنفی عدم مساوات سے متعلق خصوصی کمیٹی کی سفارشات سے اصولی اتفاق کیا ہے۔ کونسل کے مطابق شوہر کے لاپتہ ہونے کی صورت میں دو سال اور قید کی صورت میں تین سال مکمل ہونے پر خاتون عدالت میں نکاح منسوخ کرانے کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔
کونسل نے مزید وضاحت کی کہ اگر شوہر حقِ زوجیت ادا کرنے کے قابل نہ ہو، یا ذہنی امراض، کینسر سمیت کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہو، تو ایسی صورت میں خاتون ایک سال انتظار کے بعد فسخِ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی مجاز ہوگی۔





































