
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی ہلاکتوں اور
زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،شہباز شریف نے سعودی افواج اور اتحادی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی افواج اور اتحادی فورسز نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حوثی ملیشیا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سعودی عرب پر حملے بند کرے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔




































