
پشاور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا آج پانچواں روز ہےجب کہ
مارچ کے شرکا نے آج پشاور میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔
سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے،ان کا کہنا تھا کہ یہ بلاول بھٹو اور مریم نواز والا لانگ مارچ نہیں، اس مرتبہ کوئی فکس میچ نہیں کھیلا جا رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جب ان کی حکومت تھی تو لانگ مارچ کرنے والے فکس میچ کے ساتھ میدان میں اترتے تھے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ آج چارسدہ میں لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔




































