
پشاو(ویب دیسک،فوٹوفائل)خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 رہنما
پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
خیبر پختون خوا پولیس حکام کے مطابق زیرِ حراست رہنماؤں میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما بھی پولیس کی تحویل میں ہیں،دوسری جانب خیبر پختون خوا کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس کی صدارت گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کریں گے۔ اجلاس میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے کی سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کے غیر فعال ہونے کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی 11 رکنی مشاورتی کونسل کی معاونت سے صوبے کے انتظامی امور چلائیں گے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق سمری پر دستخط کیے تھے۔




































