
پشاور(ویب ڈیسک )پشاورمیں اسکول کی چھت گرنےسے بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ پشاور
کے علاقے دیر کالونی میں پیش آیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 33 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں اکیس بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئی ہیں،ریسکیو حکام کے مطابق چھت کے ملبے تلے دبے مزید بچوں اور اسکول کے عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے۔
ادھر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔وزیرِ اعظم نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیرکرنے اور زخمیوں کے لیے ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ،اسکول مالک کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔




































