
راولپنڈی ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے
کہ حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے۔ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان کا پیغام سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کے ذریعے پہلے ہی سامنے آ چکا ہے، مقدس مقامات پر حملوں پر عوام، سیاسی اور عسکری قیادت میں شدید غم و غصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بہت کم وقت میں آگے بڑھا ہے، یہ معاہدہ 3 مالک کی سوچ کا مجموعہ ہے، تنازعات کے اتار چڑھاؤ کسی بھی سطح پر بڑھانے سے کسی ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے فوجی تنازع کو مزید پھیلانا کسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنا ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی حل میں ناکامی، فوجی تصادم پر مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا۔مکہ الائنس کی قیادت اور لائحہ عمل واضح ہے کہ اس کا کوئی جارحانہ ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد کسی خاص ملک کے خلاف نہیں۔ اتحاد کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔




































