
تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کو کامیاب بنانے کیلئے ایک اور موقع دینے پر
آمادہ ہے۔ تاہم ایرانی مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
وزیر ضارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران ثالثوں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں ہے تاکہ ایسی تجاویز کا جائزہ لیا جاسکے جن کے ذریعے ایران کے سات روزہ منصوبے پر ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں عمل درآمد ممکن بنایا جاسکے۔
ایران نے گزشتہ ماہ قطر کے ذریعے سات روزہ منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور ایک ہفتے کے اندر جوہری مذاکرات بحال کرنے کی پیشکش کی گئی تھی،اس کے بدلے ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے، ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیاں اٹھانے اور لبنان سمیت دیگر محاذوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔




































