
اسلام آباد( ویب ڈیسک )وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ۔وفاقی
کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی ،۔اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا جائز ہ لیا گیا اور بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اورکابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کے چڑیا گھر کو وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ۔انکم ٹیکس چھوٹ کی منظورری دی جبکہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔اجلاس میں لاک ڈاو¿ن میں تیس اپریل تک کی منظوری دے دی گئی جبکہ حتمی منظوری قومی رابطی کمیٹی سے لی جائے گی۔





































