
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 924200 ہو گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعدادو شمار کے
مطابق کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں پنجاب سے رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد608440، سندھ سے 141209،گلگت بلتستان سے5552، اسلام آباد سے13538، بلوچستان سے13397 اور آزاد کشمیر سے 10937 نوجوان فورس کا حصہ بن گئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ رحسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلباء اور سوشل ورکرز کی ہے، انجینئرز، اساتذہ، وکلاء اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد بھی فورس میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وکلاء صحافی اور آرمڈ فورسز سے وابستہ ریٹائرڈ افراد نے بھی رجسٹریشن میں حصہ لیا، ڈاکڑز، سیاسی ورکرز اور این جی اوز کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔





































