
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہاو¿س عوام
کی آواز ہونے کے ناطے 5 اگست کو یوم استحصال پر دنیا کو ایک موثر پیغام بھیجے گا، کشمیر کو بھارت سے ہر صورت آزاد کرانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، کشمیر کو بھارت سے ہر صورت آزاد کرانا ہوگا۔





































