
کراچی ( ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی کی ”یوم استحصال کشمیر ریلی “میں دھماکا،33 کارکن زخمی ہو گئے ۔جماعت
اسلامی کی جانب سے بیت المکرم مسجد گلشن اقبال سے حسن اسکو ائرتک ریلی نکالی جارہی تھی کہ یونیورسٹی روڑ پر موٹرسائیکل میںنصب بم کا دھماکا ہو گیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے 5کارکن زخمی ہوگئے ،جنہیں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔بعض عینی شاہدین کے مطابق کارسوار وں نے سڑک کے درمیان یوٹرن لیتے ہوئے کریکر حملہ کیا ۔
ریلی پر حملے کے بعد حافظ نعیم الرحمن نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حملہ بھارت کے ایجنٹوں نے کیا ،ریلی پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے ۔میں وزیر اعظم اور آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ سندھ سے کہتاہوں کہ یہ کیسا واقعہ ہے کہ ایک طرف کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جا رہی ہے تو دوسری طرف انڈین ایجنٹوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ کارکن پرامن رہیں اوزخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کردیں ۔





































