
مہاراشٹر( ویب ڈیسک ،فوٹو اسکرین شارٹ ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں
نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیاجہاں چارٹرڈ طیارہ ہنگامی طور پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار بھی سوار تھے۔
میڈیا کے مطابق طیارے میں اجیت پوار کے دو ساتھیوں کے علاوہ عملے کے دو ارکان بھی موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں سوار تمام افراد جانبر نہ ہو سکے۔حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، مزید تفصیلات اور سرکاری تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔





































