
اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس سے لوگوں میں خوف
وہراس پھیل گیا ۔
زلزلے کے جھٹکے لاہور اسلام آباد،کشمیر ،کوٹلی،گلگت ،راولپنڈی ،بٹگرام ،لکی مروت ،جہلم ،شیخوپورہ،شب قدر،مری ساہیوال ،ڈسکہ سمیت دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے ۔
زلز لہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندو کش ریجن اورگہرائی 200کلو میٹر تھی۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ،تاہم کسی جانی ومالی بقصان کی اطلاع نہیں ملی۔




































