
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبرایجنسی) ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے وزیراعظم غدار
ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔ احسن اقبال کی گرفتاری سے نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیاہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ایک شاہکار پیش کیا گیا ، گرفتاری سے ایک گھنٹہ پہلے پرس ٹاک میں عمران خان کو عالمی گداگر کہا اور یہ بھی کہا کہ عمران خان جتنی بھی دھمکیاں ، گالیاں دیں جتنے لوگوں کوجیلوں میںڈال دیں مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف ، شہباز شریف کا ہر سپاہی جم کر کھڑا ہے اور ڈٹ کر کھڑا ہے۔
انہوںنے کہا کہ احسن اقبال وہ شخص ہیں جنہوںنے دن رات پاکستان کی خدمت کی ان کوعالمی گداگروں ،نالائقوں، نا اہلوں ، جھوٹوں ، چوروں نے بند کردیا ہے ۔ ن لیگ کے بہت سے رہنماﺅں کی طرح احسن اقبال کوبھی بند کردیا گیا ہے جس کیس میں انہیں گرفتار کیاگیا ہے، اس کے بارے میں احسن اقبال نے خود کہاکہ یہ وہ پراجیکٹ ہیںجو پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا اس کی منظوری احسن اقبال نے نہیں دی تھی یہ وہ مرا ہوا منصوبہ تھا جس کو مسلم لیگ ن اور احسن اقبال نے نہ صرف زندہ کیا بلکہ وسیع کیا ۔
نارروال سپورٹس کمپلیکس کی انکوائری ختم ہوچکی تھی کیونکہ نیب کو کچھ نہیں ملا تھا لیکن جس وقت ایف آئی اے کے ڈی جی نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کی گرفتاری کی عمران خان کی بات نہ مانی ان پر آرٹیکل 6 مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سے ن لیگ اور اس کے کارکنوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گاکیونکہ سیاسی انتقام سے لڑنا ہمیں آتا ہے
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا آخری کارکن تک یہ جنگ لڑے گا ۔قیادت کو جیلوں میں ڈالو گے تو کارکن سڑکوںپر آئیں گے۔ تم ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کررہے ہو۔ ن لیگ پیچھے نہیںہٹے گی عوام کے حق کے لئے ن لیگ آگے بڑھے گی۔




































