
اسلام آباد/کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )ملک بھر میں 73واں یوم آزادی جوش وجذبے سے منایا گیا، وفاقی دارالحکومت
میں 31 اورصوبائی دارلحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔
یوم آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں کشمیریوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا ،حکومت پاکستان نے یوم آزادی کو مقبوضہ کشمیر سے منسوب کرتے ہوئے جلسےوریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
ملک بھر میں اپوزیشن وحکومتی جماعتوں کی جانب سے جلسے وتقریبات منعقد کی گئیں اورکشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔
کراچی میں مزارقائد پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ لاہور میں مزاراقبال پر یہ تقریب منعقد کی گئی ،واہگہ بارڈر پر بھی قومی پرچم سرنگو ں کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔




































