
دمام (ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)سعودی عرب کے شہر دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد
زخمی ہوگئے، جبکہ شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں بھی 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
سعودی شہری ہوا بازی کے حکام کے مطابق کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
دوسری جانب سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق شیبہ آئل فیلڈ میں سعودی آرامکو کی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے روک لیا۔ وزارت کے مطابق واقعے کے باوجود آئل فیلڈ میں تیل کی پیداوار اور دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیر ہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔




































