
لاہور(رپورٹ: محمد طلحٰہ صدیقی ) سردی کی شدت میں اضافے کے باعث وزارت تعلیم پنجاب نے
اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں سات یوم کا اضافہ کردیا ۔دوسری جانب سے اسکولز نے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
سرد موسم کی شدت کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے تعطیلات میں 12جنوری تک اضافہ کیا ہے ،توٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور13جنوری کودوبارہ کھلیں گے ۔
دریں اثنا نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے وزارت تعلیم پنجاب کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے پرائیویٹ اسکولز آج سے کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی آزاد کشمیر میں اسکولوں کی تعطیلات بڑھائی ہیں اوروہاں بھی اسکولز 13جنوری کو کھلیں گے۔




































