
کراچی ( رپورٹ: دین محمد ،فیضان اشرف )جےآئی ایجوکیشن وِنگ کےتحت کراچی کے پرائیویٹ اسکولوں
کے مالکان، منتظمین اور اساتذہ پر مشتمل وفد کوئٹہ کا مطالعاتی دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچ گیا ۔
شرکا نےاُڑک ڈیم اور ہنّہ جھیل کی سیر کی، جبکہ معروف صحافی امان اللّٰہ شادیزئی کے ساتھ سوال جواب کی ایک نشست میں شرکت کی ۔ نائب صدر جےآئی ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر خالد محمود نے امان اللّٰہ شادیزئی کا شکریہ ادا کیا۔
دورے کےدوران نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان پروفیسرعبدالخالق مندوخیل نے"علم کی فضیلت "کے موضوع پر درسِ قرآن دیا۔
اس موقع پر ناظم مالیات جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان سلطان محنتی نے دعا کروائی اور نشست کا اختتام ہوا۔ وفد دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچ گیا ۔

دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے یوئے صدر جے آئی ایجو کیشن ونگ انتصار احمد غوری اورنائب صدر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ مطالعاتی دوری کامیاب رہا ،اس مں شریک اسکول مالکان، منتظمین اور اساتذہ کو بہت کچھ سکیھنے کو ملا ،اس طرح کا دورہ آئندہ بھی کیا جائے گا ۔




































