
اسلام آباد( اتعلیم ڈیسک ) ملک بھرمیں 9 ویں تا 12 ویں کلاسزمیں تدریسی عمل کا
آغازہوگیا ہے تاہم حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اتوار18 اپریل کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں ملک بھرمیں سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ 9 ویں تا 12 تک کلاسزکھولنے کا فیصلہ کیا گیا، پےر کو وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بھی بچے اسکول پہنچے تاہم حاضری انتہائی کم دیکھنے کوملی۔حکام نے 50 فیصد حاضری کے تحت بچوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکول آنے کی ہدایت کر رکھی یے، نویں سے بارہویں کے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے بچوں کو اسکولوں میں بلایا گیا تھا ۔




































