
کراچی ( ویب ڈیسک ) سندھ میں کرونا کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر آٹھویں جماعت
تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
تمام تعلیمی ادارے6 اپریل سے بند ہوں گے جبکہ 22 اپریل تک یہ بندش تاحکم ثانی برقرار رہے گی ۔سندھ حکوعمت نے سندھ کے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ،اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کرو نا کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم اور ہوم ورک جاری رہے گا۔




































