
کراچی (تعلیم ڈیسک ) محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
جس کے تحت میٹرک امتحانات یکم اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 28 جولائی سے ہوں گے۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات 7 جون سے لیے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوکر 15 جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی سے شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔
امتحانات صبح اور شام دونوں شفٹوں میں لیے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وباءکے باعث امتحانات نہیں لیے گئے تھے اور طلباءکو بغیر امتحانات اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا گیا تھا۔




































