کراچی(تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق
بی اے، بی کام ،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے،بی اے، بی کام اوربی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13 اپریل2021 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔
طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ 13 اپریل2021 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر ہی واقع ایکسٹرنل یونٹ کا¶نٹرنمبر03 سے تصدیق کرانے کے بعد سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔