
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)این سی اوسی نے 12سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔کورونا
ویکسی نیشن لگانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)نے اپنے ایک اعلامیہ میں عمر کی حد کم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الوقت 12سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ این سی او سی نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں سے 15 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینشن کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا ہے، جبکہ 12 سال کے بچوں کو سکولوں میں بے فارم کے ذریعے کورونا ویکسنیشن کی جائے گی۔




































