
کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق یکم اکتوبر2021 ءکو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا
اعلان کردیا گیاہے۔
ایل ایل بی سال دوئم ،بی اے ایل ایل بی (آنرز) فورتھ ایئر اور ایم ایڈ(مارننگ وایوننگ)کا یکم اکتوبر2021 ءکو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 08 اکتوبر2021 ءکو منعقد ہوگا جبکہ بی ایڈ (مارننگ وایوننگ) کا یکم اکتوبر 2021 ءکو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 09 اکتوبر 2021 ءکو منعقد ہوگا، امتحانی وقت اور مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔




































