
اسلام آباد (تعلیم ڈیسک): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2020ءکے دوسرے مرحلے کے داخلے پاکستان
کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں جاری ہیں۔ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کے مطابق یونیورسٹی 15 اکتوبر تک فارم وصول کر رہی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی خصوصی ہدایت پریونیورسٹی نے داخلوں کے خواہشمند افرادکی معاونت اور رہنمائی کے لئے 54 شہروں میں قائم اپنے علاقائی دفاتر میں ’انفارمیشن ڈیسک‘ قائم کئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کی سہولت کی خاطر یونیورسٹی نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس قائم کئے ہیں۔ ان تمام سیل پوائنٹس کے ایڈریسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں ایم ایس سی/ایم اے/پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ/ بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(/ بی ایس /بی بی اے اور سرٹیفکیٹ پروگرامز شامل ہیں۔علاوہ ازیں تربیت اساتذہ پروگرامز میں دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن (ایم اے)، فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم (ایم اے)، ٹیچر ایجوکیشن(ایم اے)، سپیشل ایجوکیشن(ایک سالہ ایم ایڈ) پانچ اسپیشلائزیشن کے ساتھ(ڈیڑھ /اڑھائی اور چار سالہ(بی ایڈ) شامل ہیں۔ پیش کئے جانے والے تمام پروگرامزکے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pk پر بھی موجود ہیں۔





































