کراچی (تعلیم ڈیسک): جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ
بورڈ(اے ایس آربی)جامعہ کراچی کی اسسٹنٹ رجسٹرار ماریہ خان کے شوہر کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے ماریہ خان کے شوہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔مرحوم کی نمازجنازہ جامعہ کراچی کی جامع مسجد ابراہیم میں بعدنمازجمعہ اداکی گئی ، بعد ازاں انہیں جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔