کراچی (تعلیم ٖڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ، جماعت نہم سائنس گروپ کے طلبا وطالبات اسکروٹنی فارم 18فروری تک جمع کرواسکتے ہیں۔
پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے سالانہ امتحانات 2021 جماعت نہم سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کے اسکروٹنی فارم جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی نتائج سے مطمئن نہ ہونے والے طلبا وطالبات 18جنوری سے 18فروری 2022 تک اسکروٹنی فارم نیشنل بینک بورڈ آفس برانچ اور بورڈ سے متصل حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، عسکری کمرشل بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے یہ فارم حاصل کر کے انہی بینکوں میں اپنے ایڈمٹ کارڈ کی کاپی فارم کے ساتھ لگا کر جمع کرا سکتے ہیں۔