
کراچی(تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی نے بی اے سا ل دوئم ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، پہلی تینوں
پوزیشنز طالبات نے حاصل کی ہیں۔ ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ڈی ایچ اے ڈگری کالج فارویمن کی نورالہدی بنت عمران کرامت سیٹ نمبر165643 نے 828 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی حبہ ابوذربنت ابوذررئیس سیٹ نمبر164992 اور جویریہ محبوب بنت محبوب احمد خان سیٹ نمبر164999 نے باالترتیب 796 اور779 نمبرز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 6388 طلبا شریک ہوئے،997 طلبائکو فرسٹ ڈویژن،1866 طلبا کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 03 طلبا کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 44.87 فیصدرہا۔




































