
کراچی(تعلیم ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی نے بیچلرز اور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کیلئے
داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔
بی ایس سائنس و ٹیکنالوجی،بی ایس آرٹس اور بی بی اے کے لیے اہلیت کم از کم 45 فیصد،کلیہ فارمیسی کے لیے اہلیت کم از کم 60 فیصد اورکلیہ بی ایس کمپیوٹر سائنس کے لیے اہلیت کم از کم 50 فیصدرکھی گئی ہے جبکہ ماسٹر پروگرام کے لیے اہلیت کم از کم 45 فیصد ہے۔
داخلہ فارم جامعہ ہذا کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2022ءہے۔اوپن میرٹ ڈیپارٹمنٹ کی پروسیسنگ فیس 2000 اور ٹیسٹ بیس ڈپارٹمنٹ کی پراسیسنگ فیس 3000 ہے۔




































