
لاہور (ویب ڈیسک) شہر بھر کے پرائیویٹ سکولوں نے ماہ مارچ کی فیسیوں میں 20 فیصد رعایت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے
ہوئے فیسیں ادا نہ کرنیوالے طلباء کی انٹری سلپیں روک دی ہیں۔ جس پر نجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیوٹ سکولوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں طلباء کو جو فیسیں واپس کرنا ہیں انہیں ماہ مارچ کی فیس میں ایڈجسٹ کیا جائے۔





































