
کراچی(ویب ڈیسک)آن لائن کلاسز کیلئے وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کے زیر صدارت سیکریٹریٹ جامعہ
کراچی میں اجلاس منعقد ہوا۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرسلیم شہزاداور تمام روسرے کلیہ جات نے شرکت کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس)کے ذریعے سب سے پہلے اساتذہ کی تربیت کو یقینی بنایاجائے گا،جبکہ اگلے مرحلے میں طلباوطالبات کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔اس سلسلے میں ایک کمیٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے،جس میں انچارج مین کمیونیکشن نیٹ ورک ڈاکٹر صادق علی خان،اشفاق خانزادہ،مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم،ڈائریکٹر ڈسٹنس لرننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل جامعہ کراچی جاوید اکرم شامل ہیں۔
کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرکے آئندہ ہونے والے اجلاس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کو منظوری کے لئے پیش کریں گے۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی نے کہا کہ ہمیں اس بات کویقینی بنانا ہے کہ طلباوطالبات کی تعلیم کاسلسلہ جاری رہے۔





































