
اسلام آباد (تعلیم ڈیسک)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پورے ملک میں کورونا وائرس کے تناظر میں داخلوں کی تاریخ میں بغیرلیٹ فیس
پانچ جون تک توسیع کردی ہے۔
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز)بی اے ٗبی بی اے ٗایسوسی ایٹ ڈگری ٗ بی ایس،ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں بغیرلیٹ فیس چارجز کے 5 جون تک توسیع کی ہے۔
داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم کے زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا۔ اس سے قبل داخلوں کی آخری تاریخ 15اپریل تھی۔فیصلے کے مطابق اب ملک بھر سے داخلے کے خواہشمند نئے افراد اور یونیورسٹی کے جاری طلبہ 5جون تک اپنا داخلہ فارم اور فیس جمع کراسکتے ہیں۔پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز ٗ داخلے کی اہلیت ٗ داخلہ فارم / پراسپکٹس اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔





































