
کراچی(رنگِ نو ڈاٹ کام )سندھ اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرزڈےکےموقع پرپیپلزپارٹی
کی خاتون رکن ماروی راشدی کی ایک قرارداد جونجی و سرکاری اسکولزمیں لازمی سندھی پڑھانےسےمتعلق تھی منظورکرلی۔
۔ایوان نے پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ماروی راشدی کی ایک قرارداد جونجی و سرکاری اسکولز میں لازمی سندھی پڑھانے سے متعلق تھی منظور کرلی۔
قرارداد کی محرک کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز بچوں کو سندھی پڑھانے سے گریزکرتے ہیںجس کے حق میں کئی سرکاری ارکان نے اظہار خیال کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ اگر مادری زبان بچوں کو نہ سکھائی جائے تو انکی صلاحیتوں میں کمی آجاتی ہے۔
پیپلز پارٹی کی ہیر اسماعیل سوہو نے کہا کہ نجی وسرکاری اسکولز میں اردو وسندھی کی لازمی تدریس کویقینی بنایاجانا ضروری ہے۔وزیر تعلیم سردار شاہ نےکہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی پالیسی صرف منافع کمانے کی ہے۔بعدازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی اورسندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا۔





































