
ٹنڈوآدم (رپورٹ:سلمان غوری )ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے پرتعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم میں سیمینارمنعقد کیا گیا۔
سیمینار سے ڈی ایچ اوسانگھڑڈاکٹرشگفتہ نسرین،اسسٹنٹ کمشنرٹنڈوآدم اعجازاحمد جتوئی،چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسروراحسن غوری،میڈ یکل آفیسر تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم ڈاکٹر اشفاق میمن۔ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اینڈ ڈینٹل سرجن ڈاکٹرصادق علی بلوچ اوردیگرافسران نے خطاب کیا۔
مقررین نےکہا کہ دانتوں اورمنہ کی مختلف بیماریاں سپاری،گٹکا ،پان،سگریٹ کےاستعال سے پیدا ہوتی ہیں اور ان کےاستعمال سے کینسر جیسا خطرناک موذی مرض بھی جنم لیتا ہےاوراب تک پورے ضلع سانگھڑ میں 100سے زائد کینسرکے کیس ظاہر ہوچکے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ سیمینار کا مقصدعوام کو اس خطرناک موذی مرض سے بچنے کے لیے آگہی دینا ہے تاکہ نوجوان ممنوع اشیاُ کےاستعمال سے پرہیزکریں،اس لیے آپ عوام پر بھی فرض بنتا ہےکہ آپ بھی اس پیغام کو گھرگھرپہنچائیں،سیمینارمیں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماوُں اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.




































