
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔
تمام امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ۔امتحانات کے لیے مجموعی طور پر188امتحانی مراکز مراکز قائم کیے گئے ہیں،59امتحانی مراکز کو حساس قر دے دیا گیا ۔
کراچی کےدولاکھ 15ہزار800امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں ۔




































