
حیدرآباد(رنگ نوڈاٹ کا م )حیدرآباد تعلیمی بو رڈ کےتحت انٹرمیڈیٹ کےا متحانا ت آج 18 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں ۔
امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 21 ہزار 240امیدوار شرکت کریں ،جن کیلئے 10 اضلاع میں 141امتحا نی مر اکز قائم کیے گئے ہیں
،جبکہ 21ویجلینس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، 45مر اکز کو حساس قرار دیا ہے ان میں حیدرآباد میں 8مٹیاری میں 3ٹنڈ و الہٰیارمیں 3،ٹنڈ و محمدخا ن میں ایک جا م شورو میں 5،دادو میں 4 ،ٹھٹھہ میں 5 ،بد ین میں 3 ،شہید بینظیرآباد میں 10اور سجا ول میں 3مر اکزشامل ہیں۔
ادھرچیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد میمن اور کنٹر ولرڈاکٹر مسرور احمد زئی نے کمشنر حیدرآباد محمد عبا س بلو چ سے ملاقات کی کمشنر حیدرآباد کی ہد ایات پرتمام ڈپٹی کمشنر ز کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں حفا ظتی اقدامات کے ساتھ اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کوپا بند کر یں کہ وہ امتحا نی مر اکز کا دورہ کر یں اور رپو رٹ کر یں ،امتحانی مراکز کے اطراف جبکہ دفعہ 144نافذ کی گئی ہے ۔




































