
حیدرآباد(رنگ نوڈیسک )ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نےدسویں جماعت کےسائنس اورجنرل گروپ کےسالانہ
امتحان 2019ءکےنتائج کااعلان کردیاگیا ہے۔
تعلیمی بورڈحیدرآباد کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن نے نتائج کا اعلان کیا۔سائنس گروپ میں کل 68896طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 55034 طلبہ کامیاب قراردیئےگئے،13060 طلباءناکام ہوئے۔
سائنس گروپ دی ایجوکیٹر ہائی اسکول کی طالبہ نور طارق بنت طارق علی دہراج نے 111815نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن ، مہران یونیورسٹی پبلک اسکول جامشورو کے طالب علم زین علی ولد علی شر نے 155404 نمبرحاصل کرکے دوسری پوزیشن ،سینیٹ بوناونچر ہائی اسکول قاسم آباد کی طالبہ سرکشا بنت نریش کمار نے 110215نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنرل گروپ کے امتحان میں 2193امیدواروں نے امتحان دیئے ان میں سے 1591 طلبہ کامیاب قرار دیئے گئے ، 512طلبہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
جنرل گروپ میں گورنمنٹ ہائی اسکول وارہ ٹھٹھہ کےمحمد خان ولد محمد قاسم نے 182385 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میرپورساکروکی درگابائی بنت دیواچند نے182361نمبرحاصل کرکے دوسری ،گورنمنٹ گرلز اسکول میرپورساکرو ہی کی طلبہ نینا بائی بنت ریوا چند نے182364نمبرحاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ایک ہی اسکول سے تعلق رکھنےوالی دوبہنوں نےبالترتیب دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ٹھری جھڈو شہید کے ڈتل علی نے 182279 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔




































