
کراچی ( رپورٹ : دین محمد ) آمنہ سکینڈری اسکول سیکٹر الیون ایف نئی کراچی کے طلبہ وطالبات اور
اساتذہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے 15ویں عالمی کتب میلے کا دورہ کیا ۔
ڈائر یکٹر آمنہ سیکنڈری اسکول منصور احمد ان کے ہمراہ تھے ،جبکہ دورے میں اسکول اساتذہ سردین محمد ،سر شہزاد اور لیڈی ٹیچر ز بھی موجودتھیں ۔
طلبہ وطالبات نے کتب میلے میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اورکتب میں گہری دلچسپی لی اوروہاں سے اپنی پسند کی کتب کی خریداری بھی کی ۔
اس موقع ڈائریکٹر منصور احمد شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ واجد نے طلبہ وطالبات کوکتاب کی اہمیت کے بارے میں آگہی فراہم کی اور کہا کہ اچھا انسان بننے کیلئے کتاب سے دوستی ضروری ہے ۔دنیا بھر میں کتابیں لکھنے والے علم سیکھ کر اس قابل ہوئے کہ وہ کتاب لکھ سکیں ،جن لوگوں نے کتب لکھیں وہ بھی انسان ہیں اوراس میں ان کی محنت تجربہ اورصلاحیت شامل ہے ۔

کتب میلے میں تقریبا ً تمام ہی موضوعات پر کتب دستیا ب ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں علم کے سمندر کو کوزے میں
بند کیا گیا ہے۔انہوں نے طلبہ کو علم حاصل کر نے اور محنت کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی تلقین کی ۔طلبہ نے دورے کو خوب سراہا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔




































