
کراچی (رپورٹ: دین محمد /نمائندہ رنگ نوڈاٹ کام)آمنہ سیکنڈری اسکول سیکٹر الیون ایف نئی کراچی کے تحت تمام
کیمپس کے طلبہ وطالبات کیلئے جلسہ سیرت النبی ؐ منعقد کیا گیا۔
جلسہ سیرت کی صدارت آمنہ سیکنڈری اسکول کے ڈائریکٹر منصور احمد شیخ نے کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیم عائشہ،جے آئی ایجوکیشن ونگ کے ڈائریکٹر انتصار احمد غوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمود،کیمپس کی انچارج میڈیم رینا،کیمپس 6کی انچارج میڈم مہرین،فرحان احمد شیخ،دین محمد،سرعثمان سینئر اوراساتذہ موجود تھے،جبکہ تمام کیمپس کے طلبہ وطالبات کیلئے نعت خوانی،حسن قرات اورمقابلہ تقریرکا اہتمام کیا گیا،جس میں شریک طلبہ وطالبات نے بہترین انداز میں اپنی صلا حیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آمنہ سیکنڈی اسکو ل منصور احمد شیخ نے کہا کہ دنیا آخرت کی کامیابیاں حاصل کرنی ہیں تو ہمیں نبی پاک ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگیوں کا لازمی جز وبنا نا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت اورکردارہی دراصل ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ ضروری آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے اورآپ کی سنتوں پر عمل کیا جائے۔

منصور احمد شیخ نے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام طلبہ وطالبات کی تعریف کی اورپوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔

علی محمداور سرنعمان نے کہا کہ آپﷺ بچوں سے شفقت فرماتے تھے۔تعلیم یافتہ فردنبی پاک کی سنتوں سے دوسروں کو آگا ہ کرسکتا ہے۔ضروری ہے کہ طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کریں اورنبی پاک ﷺ کی سیرت پر عمل کریں اوردوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں۔

فرحان احمد شیخ نے کہا کہ طلبہ وطالبات کامیابی کیلئے سیرت طیبہ ؐ پر عمل کریں۔علم حاصل کریں اپنے اساتذہ کے احترام کو بھی یقینی بنا ئیں۔ تقریب کے اختتام پر مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ وطالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔




































