
کراچی (رپورٹ: فیضان اشرف/نمائندہ رنگ نوڈاٹ کام) رحمت الا قراویلفیئر ایجوکیشنل سینٹر نئی کراچی میں
اساتذہ اور والدین کی خصوصی نشست اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر پرنسپل شمع کلیم،عمران جاوید،صلا ح الدین و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے،جبکہ ماؤں نے بھرپور شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت دین محمد نے حاصل کی جبکہ در س حدیث بھی دیا جس میں انہوں نے والدین پر بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت ہر زور دیا۔

دین محمد نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی اچھی تربیت کریں اور ان کی تعلیمی سر گرمیوں پر بھرپور توجہ دیں۔تعلیم کے سلسلے میں اسکول اور اساتذہ سے رابطے میں رہیں اوراسکول کی جانب سے جاری کارکردگی رپورٹ کا بھی جائزہ لیں۔
محمد فیضان اشرف نے بچوں پر”الیکٹرانگ اور سوشل میدیا کے منفی اثرات“سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو الیکٹرانگ اور سوشل میدیا کے منفی اثرات سے بچائیں،بچوں پر اس حوالے سے نظر رکھیں اور انہیں تنہائی میں انٹرنیٹ کے استعمال کی ہر گز اجازت نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو شوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچا کر ان کی تعلیم کی جانب دلچسپی بڑھا ئی جائے۔




































