
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی باقاعدہ تدریسی عمل کیلئے کل جمعرات کو کھول دی
جائے گی۔ ترجمان اسلامی یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی کل جمعرات کو طلباء و طالبات کیلئے کھول دی جائے گی اور تمام شعبہ جات میں معمول کی کلاسز ہوں گی۔
یاد رہے کہ یونیورسٹی میں لسانی تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کرکے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن کو شہید کردیا تھا اور25طلبہ زخمی ہوئے تھے جس کے بعد یونیورسٹی بند کردی گئی تھی۔




































