
کراچی ( رپورٹ :دین محمد ،نمائندہ رنگ نو)جماعت اسلامی ایجوکیشن ونگ کراچی کے تحت نامور اسکولوں
کے اساتذہ اورپرنسپلز کا قافلہ تعلیمی دورے پر کوئٹہ بلوچستان کے دورے پر آج روانہ ہوگا ۔
قافلہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ونگ انتصار احمد غوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت روانہ ہو گا۔دورے میں عثمان پبلک اسکول ،آمنہ سکینڈری اسکول ،حسن پبلک اسکول ،افسر پبلک اسکول ،وارثی پبلک اسکول ،اسلامیہ عثمانیہ اسکول اوران کے علاوہ دیگر اسکولوں کے اساتذہ اور پرنسپلز شریک ہیں ۔تعلیمی دورے کے دوران اساتذہ کیلئے تعلیمی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ورکشاپس سے ممتاز ماہرین تعلیم اظہار خیال کریں گے۔




































