
کراچی ( رپورٹ: محمد عارف/نمائندہ رنگ نو) نالج ان گرامر اسکول سیکٹرالیون ایف نیو کراچی کے تحت کے جی ون
اورکے جی ٹو کے طلبہ و طالبات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
اسکول میں منعقدہ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ و طالبات میں اسکول کےوائس پرنسپل آصف چرکھا نے انعامات تقسیم کیےاور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر والدین سے گفتگو کرتےہوئے سرآصف چرکھا نےکہا کہ والدین اور اساتذہ کوچاہیے کہ کبھی بھی بچوں کی کمزوریوں پرطنز نہ کریں کیونکہ اس طرح ان کے اندر احساس کمتری پیدا ہوتا ہے اور وہ کچھ کرنے سے پہلے ہمت ہار جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے چھوٹے ذہن اور نازک دل ہوتے ہیں اسی لیے ہر بات پر جلد یقین کر لیتے ہیں جو بات بچپن سے ان کے دل میں ڈال دی جائے وہ پھتر پر لکیر کی طرح ان کے ذہن میں بیٹھ جاتی ہے لہذا اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی اوران کی مکل رہنمائی کریں ،انہیں نذر انداز نہ کریں ۔




































