
کراچی (دین محمد،نمائندہ رنگ نو) آمنہ سکنڈری اسکول کیمپس 6 میں ڈائریکٹرمنصور احمد شیخ کی ہدایت پر اسپورٹس
ڈے منایا گیا ۔اسپورٹس ڈے پر بچوں کیلئے کھیلوںکے مقابلے منعقد ہوئے ۔

کھیلوں کے مقابلے میں جمپنگ ریس ،اسپون ریس ،سیک ریس اورکھیلوں کے دیگر مقابلے منعقد ہوئے ،جس میں اسکول کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا ۔

اس موقع پر سر اعتزاز،سرمحراب ،سر عبد السمیع ،سرشہمیر اور سرحسام کیمپس کی پرنسپل میڈم مہرین موجود تھے ۔جنہوں نے بچوں کی پھر پور حوصلہ افزائی ۔




































