
کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے
ریگولر سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق اقراءحفاظ ڈگری کالج کی حریم صدیقی بنت اکرم علی سیٹ نمبر768307 نے835 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ عائشہ بنت حسین احمد نجیب سیٹ نمبر768306 اورریبکاانعام بنت محمد انعام الحق سیٹ نمبر768308 نے مشترکہ طور پر 810 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی ماہم ناصر بنت عبدالناصرسلام سیٹ نمبر767762 نے 783 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 6291 طلبہ شریک ہوئے،773 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،1830 کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 41.39 فیصدرہا۔





































